جنگ رمضان کے درمیان عالمی یوم قدس کی عظیم الشان ریلی میں عوام کی پرجوش شرکت
ایران اسلامی کےروزہ دار سوگوارعوام نے عالمی یوم قدس کی ریلی میں گزشتہ برسوں سے زیادہ جوش وجذبے کے ساتھ شرکت کی اوراسلامی جمہوری نظام کی حمایت نیز دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں ڈٹے رہنے کا اعلان کررہے ہیں
سحرنیوز/ایران: آج پورے ایران اسلامی میں، 1447 ہجری قمری کے رمضان المبارک جمعۃ الوداع پر عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں ایسی حالت میں عوام جوش وجذبے کے ساتھ شرکت کررہے ہیں کہ شہید رہبر انقلاب اسلامی اور بڑی تعداد میں شہید ہونے والے ایرانی شہریوں کے فراق میں سوگوارہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی اور صیہونی دشمن نے آج 23 رمضان المبارک کی صبح دارالحکومت تہران اور ملک کے دیگر شہروں میں وحشیانہ ترین حملے کرکے عوام کو عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی لیکن عوام گزشتہ برسوں سے زیادہ جوش وجذبے کے ساتھ ان ریلیوں میں شرکت کے لئے گھروں سے نکلے اور اسلامی انقلاب کے بانی رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی اس عظیم الشان یاد گار میں شریک ہوئے اوردشمنوں کی سازش کو ایک بار پھر ناکام بنادیا۔
قابل ذکر ہے کہ عالمی یوم قدس کی ریلی شروع ہونے کے ساتھ ہی غاصب صیہونی حکومت کے بمبار جنگی طیاروں نے دارالحکومت تہران کی فضائی حدود کے خلاف جارحیت اور بعض جگہوں پر حملے کئے۔
ان حملوں کے بعد تہران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئيں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel