Mar ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • سپاہ:آزادی قدس نزدیک اور دنیا کے حریت پسندوں اور مستضعفین کی کامیابی حتمی ہے

  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آزادی قدس نزدیک ہے اور کامیابی دنیا کے حریت پسندوں اور مستضعفین کے اختیار میں ہے

سحرنیوز/ایران:   سپاہ پاسدران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی یوم قدس کی ریلیاں شروع ہونے سے پہلے، شہدائے راہ قدس، سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس، مجاہدکبیر شہید سید حسن نصراللہ، شہید سید ہاشم صفی الدین، شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید یحیی سنوارکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 44 ویں لہر" یا صادق الوعد" کے کوڈ ورڈ کے ساتھ شروع کی گئی اور امریکی و صیہونی دشمن کے اڈوں کو نشانہ  بنایا گیا۔
  اس رپورٹ کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 4 کی اس لہر میں، شمالی مقبوضہ فلسطین، کریات شمونا، خدرا اور حیفا میں غاصب صیہونی حکومت کے مراکز اور امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نیز خطے میں دہشت گرد امریکی فوج کے دیگر اڈوں کو پن پوائنٹ اور سپرہیوی خرمشہر، خیبر شکن، فتاح،عماد اور قدر میزائلوں نیز اپنے اہداف کو پوری دقت کے ساتھ نشانہ بنانے والے بارود سے بھرے ڈرون طیاروں سے حملہ کرکے تباہ کردیا گیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس