ہندوستان ایران سے رعایت کی کوشش میں مگر کچھ نکات قابل غور
دہلی کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور پارٹی کے اہم رہنما منیش سسودیا کو با عزت بری کردیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ ہندوستان آبنائے ہُرمُز سے20 تیل ٹینکروں کے پُرامن طور پر گزرنے کے سلسلے میں ایران سے بات چیت کر رہا ہے۔
اس موقع پر چند اہم نکات کا ذکر ضروری ہے:
1- ہندوستان نے ابھی تک رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی شہادت کی تعزیت پیش نہیں کی ہے۔
2- ہندوستان کے وزیراعظم نے جنگ سے ایک دن پہلے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔
3- ہندوستان نے ابھی تک امریکی حملے کی مذمت نہیں کی ہے۔
4- ہندوستان کے وزیر اعظم نے جنگ کے پہلے 12 دن کے دوران ایران کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا، جنگ کے بارے میں تشویش کا احساس تک بھی نہیں کیا لیکن جنگ کے دوسرے ہی دن خلیج فارس کے تمام ممالک اور اسرائیل کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور ایرانی حملوں کی مذمت کی۔
5- نریندر مودی کی حکومت اسرائیل دوستی پر مبنی پالیسی اور ہندوستان کی تاریخی خارجہ پالیسی سے دوری اختیار کرنے کی بنا پر غیر معمولی دباؤ میں ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel