وزیراعظم پاکستان کا لبنان میں سیز فائر کا خیرمقدم
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i453089-وزیراعظم_پاکستان_کا_لبنان_میں_سیز_فائر_کا_خیرمقدم
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ جنگ بندی خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار کرے گی۔
(last modified 2026-04-18T04:08:57+00:00 )
Apr ۱۸, ۲۰۲۶ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran
  • وزیراعظم پاکستان کا لبنان میں سیز فائر کا خیرمقدم

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ جنگ بندی خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار کرے گی۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لبنان میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ یہ جنگ بندی دیرپا امن کی بنیاد ثابت ہوگي۔  

وزیراعظم شہباز شریف نےیہ بات زور دے کر کہی کہ ان کا ملک لبنان کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی غیر مشروط حمایت کرتا ہے اور خطے میں دیرپا امن کے لیے اپنی پوری توانائياں بروئے کار لائے گا۔

واضح ہو کہ جنگ پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان دس روزہ جنگ بندی کا آغاز ہوگياہے۔