وزیراعظم پاکستان کا لبنان میں سیز فائر کا خیرمقدم
Apr ۱۸, ۲۰۲۶ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ جنگ بندی خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار کرے گی۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لبنان میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ یہ جنگ بندی دیرپا امن کی بنیاد ثابت ہوگي۔
وزیراعظم شہباز شریف نےیہ بات زور دے کر کہی کہ ان کا ملک لبنان کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی غیر مشروط حمایت کرتا ہے اور خطے میں دیرپا امن کے لیے اپنی پوری توانائياں بروئے کار لائے گا۔
واضح ہو کہ جنگ پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان دس روزہ جنگ بندی کا آغاز ہوگياہے۔
ٹیگس