پاکستان ؛ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i453310-پاکستان_سیکورٹی_فورسز_کی_کارروائی_میں_8_دہشتگرد_ہلاک
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2026-06-27T12:30:56+00:00 )
Jun ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • پاکستان ؛ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں  8 دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سحرنیوز/پاکستان:    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خاران میں دہشتگردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور  فورسز کی بروقت اور مؤثرکارروائی میں 3دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ 26جون کومستونگ میں ممکنہ خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر قبل ازوقت انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا جس میں فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel