پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i453368-پاکستان_اور_سعودی_عرب_کے_وزرائے_خارجہ_کی_ٹیلی_فونک_گفتگو
پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے
(last modified 2026-06-29T08:28:56+00:00 )
Jun ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو

پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں جنگ بندی کے قیام کے باوجود خطے میں کشیدگی کے جاری رہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امن کے استحکام اور بحران کو بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی ضرورت پر زور دیا۔

   آئی آر بی کے مطابق  پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اس فون کال میں فریقین نے خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور جنگ بندی معاہدے اور امن مذاکرات کے عمل کے باوجود کشیدگی کے جاری رہنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس گفتگو میں، اسحاق ڈار نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے دائرے میں علاقائی امن کے استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے اسلام آباد کے عزم پر زور دیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے اسلام آباد کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پہلے موقع پر پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔

اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ جلد انجام پائے گا۔

اس گفتگو میں اسحاق ڈار نے سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 14 افراد کے جاں بحق ہونے پر  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف، آرمی کمانڈر عاصم منیر، حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔