پاکستان، سوات میں دھماکہ، 6 پولیس اہلکار سمیت 15 افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i454652-پاکستان_سوات_میں_دھماکہ_6_پولیس_اہلکار_سمیت_15_افراد_جاں_بحق
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک پولیس چوکی پر خودکش حملہ آور نے 15 افراد کی جان لے لی۔
(last modified 2026-08-02T17:54:29+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۲۶ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان، سوات میں دھماکہ، 6 پولیس اہلکار سمیت 15 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک پولیس چوکی پر خودکش حملہ آور نے 15 افراد کی جان لے لی۔

سحرنیوز/پاکستان:پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوات کے کبل علاقے میں ہونے والے اس خودکش دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم 6 پولیس اہل کار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں اور جان بحق ہونے والوں کو سینٹرل اسپتال سوات منتقل کیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

علاقے کے پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اسے اہلکاروں کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور اسی کے بعد دہشت گرد حملہ آور نے خود کو گیٹ پر ہی دھماکے سے اڑا دیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel