رهبر معظم انقلاب اسلامی سے جوانوں اور نوجوانوں کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/photo_gallery-i317195-رهبر_معظم_انقلاب_اسلامی_سے_جوانوں_اور_نوجوانوں_کی_ملاقات
فوٹو گیلری
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • رهبر معظم انقلاب اسلامی سے جوانوں اور نوجوانوں کی ملاقات

فوٹو گیلری

آٹھ سالہ دفاع مقدس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جنگ کے محاذوں کے علاقوں کی زیارت کے لئے جانے والے راہیان نور نامی کاروانوں میں شامل جوانوں اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے ہفتے کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں دفاع مقدس کے دور کو ایران اور انقلاب کی تاریخ کا نورانی حصہ اور درخشاں باب قرار دیا-

آپ نے فرمایا کہ بڑی عالمی طاقتوں نے آٹھ سالہ جنگ اسلامی انقلاب کو ناکام بنانے کے لئے ایرانی عوام پر مسلط کی تھی لیکن ایرانی جوانوں اور نوجوانوں کی عظمت، فداکاری، تدبیر، شجاعت اور بصیرت نے ایرانی قوم کو اس جنگ میں فتحیاب کیا اور اسلامی انقلاب پہلے سے بھی زیادہ توانا اور طاقتور ہو گیا-