قزوین میں شہید محمد علیخانی کی تشییع جنازہ
Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۰:۱۶ Asia/Tehran
قزوین میں وطن پر فدا ہونے والے رضا کار فورس کے اہلکار شہید امیر حسین محمد علیخانی کی تدفین
وطن پر فدا ہونے والے رضاکار فورس کے اہلکار شہید امیر حسین محمد علیخانی کو بدھ کی صبح قزوین کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ عابدینی اور قزوین کے اعلی حکام اور اس شہر کے غیور عوام کی موجودگی میں گلزار شہداء میں سپرد خاک کردیا گیا۔
شہید علیخانی کی تشییع جنازہ میں شہداء اور جانبازوں کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شہید امیر حسین علیخانی نے 28 سال کی عمر میں اسمگلروں کے خلاف انجام دی جانے والی کاروائی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔