جدید ترین خلائی راکٹ ذوالجناح کا کامیاب تجربہ
Feb ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
راکٹ ذوالجناح جدید ترین اور طاقتور ترین جامد ایندھن سے چلنے والے انجن کا حامل ہے اور یہ کام پہلی بار اندرون ملک انجام دیا گیا ہے۔
تھری اسٹیج سیٹلائٹ راکٹ ذوالجناح اپنی فنی توانائیوں کے لحاظ سے دنیا میں موجود ایسے تمام جدید ترین راکٹوں کا ہم پلہ ہے۔
ذوالجناح کے تین میں سے دو اسٹیج جامد ایندھن پر اور ایک مائع ایندھن پر مشتمل ہے اور یہ راکٹ دو سو بیس کلوگرام تک وزن زمین کے مدار میں پانچ سو کلومیٹر کی بلندی پر لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔