سمندر کی گہرائیوں میں حیرت انگیز لمحات
Dec ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
سمندر اپنی وسعت میں ایک الگ دنیا ہے، جہاں ہر گوشہ حیرت اور خوبصورتی سے بھرا ہوا ہے۔
سمندر ایک خاموش مگر زندہ کائنات ہے، جہاں ہر لہر اپنی کہانی سناتی ہے اور ہر گہرائی میں ایک نیا راز چھپا ہوتا ہے۔ اس کے اندر رنگوں کا میلہ ہے؛ ننھی مچھلیاں چمکتے موتیوں کی طرح پانی میں جھلملاتی ہیں، مرجان اپنی نرم و نازک شاخوں سے ایک باغ کی صورت پیش کرتےہیں، اور بڑی مخلوقات اپنی عظمت سے اس دنیا کو جادوئی بنا دیتی ہیں-