چالوس روڈ ایران کی ایک تاریخی اور دلکش شاہراہ ہے، جو البرز پہاڑوں کو کاٹتے ہوئے تہران اور کرج کو شمالی صوبہ مازندران اور بحیرۂ کیسپین کے ساحل سے جوڑتی ہے۔ یہ سڑک اپنی خوبصورتی اور اہمیت کے باعث دنیا کی مشہور ترین شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے۔