Jan ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • چین میں برفانی مجسموں کا شاندار میلہ

چین کا آئس فیسٹیول دنیا کا سب سے بڑا برفانی میلہ ہے جہاں برف اور برفانی مجسموں کی دلکش نمائش ہوتی ہے۔

چین کا آئس فیسٹیول دنیا کے سب سے بڑے اور دلکش برفانی میلوں میں شمار ہوتا ہے، جو ہر سال ہاربن شہر میں منعقد کیا جاتا ہے۔

اس میلے میں برف اور برفانی مجسموں سے بنے قلعے، برج اور روشنیوں سے جگمگاتے شہر کی شکل میں حیرت انگیز تخلیقات پیش کی جاتی ہیں۔ لاکھوں سیاح دنیا بھر سے یہاں آتے ہیں تاکہ برف کے فن، روشنیوں کے جادو اور سردیوں کی رومانوی فضاء کا لطف اٹھا سکیں۔

فیسٹیول میں نہ صرف برفانی مجسموں کی نمائش ہوتی ہے بلکہ سلائیڈز، کھیلوں اور بین الاقوامی برف تراشی کے مقابلے بھی شامل ہوتے ہیں، جو اسے ایک مکمل ثقافتی اور تفریحی جشن بنا دیتے ہیں۔

یہ میلہ چین کی ثقافتی شناخت اور سیاحتی کشش کا ایک روشن پہلو ہے، جو سردیوں کو خوابناک منظر میں بدل دیتا ہے۔

ٹیگس