-
ایران غیر ملکی پرندوں کا میزبان !
Feb ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۸ہر سال موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی تنکابن کیلہ جھیل میں سائبیریا اور وسطی ایشیاء سے ہزاروں کی تعداد میں مہاجر پرندوں کی آمد شروع ہوجاتی ہے جن میں Larus نامی پرندوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے فارسی اس پرندے کو کاکایی کہتے ہیں۔
-
جشن آزادی پر آتشبازی کے خوبصورت مناظر
Feb ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۶دارالحکومت تہران میں ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بیالیسویں سالگرہ شمسی مہینے کی 22 تاریخ کی مناسبت سے 22 مقامات پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
-
اسلامی انقلاب کی بیالیسویں سالگرہ کی عظیم ریلیاں
Feb ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۱اسلامی انقلاب کی بیالیسویں سالگرہ کے موقع پر پورے ایران میں موٹر سائیکل اور کار ریلیاں نکالی گئی ہیں اور لوگوں نے کورونا پروٹوکول کی پابندی کرتے ہوئے ریلیوں میں بھرپور شرکت کی۔
-
ایرانی ڈاکٹروں نے حیوانات کی تاریک دنیا روشن کر دی
Feb ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۸ایران؛ تبریز کے معروف آئی سرجن ڈاکٹر بہنام غفار زادہ نے آزاد یونیورسٹی کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ ملک میں پہلی بار موتیابین کا شکار پانچ حیوانات کا کامیاب آپریشن کر کے ان کی دنیا کو روشن کر دیا۔ ان حیوانات میں گھوڑا، کتا، گیلہری، طوطا اور ایک چڑیا شامل ہے۔
-
ایران بھرمیں کورونا ویکسینیشن کا آغاز
Feb ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۷ایران بھر میں کوویڈ 19 بیماری کے خلاف ویکسینیشن شروع ہوگئی ہے، 9 فروری بروز منگل کو تہران کے امام خمینی رح اسپتال میں وزیر صحت کی موجودگی میں ویکسینیشن کا آغاز ہوا۔
-
فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات - تصاویر
Feb ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۷بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) سے بیعت کے تاریخ ساز دن کی مناسبت سے فضائیہ کے افسروں اور جوانوں نے تجدید بیعت کے لیے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
-
اسلامی انقلاب تصاویر کے آئينے میں
Feb ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۱ایران میں عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، ہر طرف چشن کا سماں ہے۔ یکم فروری سنہ انیس سو اناسی عیسوی کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) پندرہ برس کی جلاوطنی کے بعد ایران واپس تشریف لائے۔ ایرانی عوام نے ان کا بے مثال اور پرتپاک استقبال کیا۔ فرانس کے معروف فوٹو گرافر میشل سٹبن نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی دنوں میں رونما ہونے والے اہم واقعات کی فوٹو گرافی کی ہے۔
-
انتالیسواں فجر فلم فیسٹول
Feb ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۴انتالیسویں فجر فلم فیسٹول کے پانچویں دن ہدایتکار سید روح اللہ حجازی کی فلم " روشن " اور اسی طرح ہدایتکار حمید رضا آذرنگ کی فلم " روزی روزگاری آبادان " تہران کے میلاد ٹاور ہال میں نمائش کے لئے پیش کی گئیں ہیں۔
-
کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی
Feb ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۶روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین ’اسپوٹنک وی‘ کی پہلی کھیپ جمعرات کو ایران پہنچ گئی ہے۔
-
جدید ترین خلائی راکٹ ذوالجناح کا کامیاب تجربہ
Feb ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۳راکٹ ذوالجناح جدید ترین اور طاقتور ترین جامد ایندھن سے چلنے والے انجن کا حامل ہے اور یہ کام پہلی بار اندرون ملک انجام دیا گیا ہے۔