غاصب اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 4 فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i454276-غاصب_اسرائیلی_فوج_کی_بربریت_جاری_مزید_4_فلسطینی_شہید
غاصب اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے خلاف اپنی بربریت جاری رکھے ہوئے ہے جس کے دوران مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
(last modified 2026-07-24T13:21:20+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 4 فلسطینی شہید

غاصب اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے خلاف اپنی بربریت جاری رکھے ہوئے ہے جس کے دوران مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مغرب میں واقع ایک علاقے پر حملہ کرکے کم سے کم 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ اس حملے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔  

رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غاصب فوج کے تازہ حملے میں زخمی ہونے والے 4 افراد میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

غاصب صیہونی فوج نے آج صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرکے لے گئے۔ رپورٹ کے مطابق غاصب فوجیوں نے اُس فلسطینی قیدی کو بھی گرفتار کرلیا جو اسرائیلی جیل سے حال ہی میں رہا ہوا تھا اور اپنی شادی کی تیاری کر رہا تھا۔

ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں بھی غاصب اسرائیلی فوجیوں نے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے قلندیا پناہ گزیں کیمپ کو نشانہ بنایا اور یہاں سے بھی متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرکے لے گئے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel