-
تہران ایئرپورٹ، پروازوں کو ڈس انفیکٹ کرتا ہوا میڈیکل اسٹاف
Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۱ان دنوں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام ممالک میں پروازوں کو اڑنے سے پہلے ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے اور اس قاعدے سے تہران بھی مستثنیٰ نہیں ہے۔ شہر کے مہرآباد ایئر پورٹ پر میڈیکل ٹیم ہر پرواز سے قبل طیاروں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ترغیب بھی دلاتی ہے۔
-
اراکین پارلیمنٹ سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب
Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۵رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کی صبح ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ارکان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ آپ نے فرمایا کہ ایران کے عوام اسلامی نظام کے خلاف کی جانے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ آپ نے پارلیمنٹ کو عوام کی امیدوں اور توقعات کا مظہر قرار دیا اور ملک کے اندر وسیع توانائیوں اور مستحکم انفراسٹرکچر کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں یقین ہے کہ ساری موجودہ مشکلات قابل حل ہیں۔
-
یمن؛ یہ نظارے روز کا معمول بن چکے ہیں ۔ تصاویر
Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۴:۲۵پانچ برسوں سے یمن پر جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں، اس ملک میں مکانات کی تباہی، خون خرابہ، عزیزوں کا بچھڑنا، بیماریاں، بھکمری، دربدری وغیرہ، عوام کے معمولات زندگی میں شامل ہو گئے ہیں۔
-
جاپان میں سیلاب کی تباہی ۔ تصاویر
Jul ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۵جنوبی جاپان کے بعض علاقوں میں تیز بارشوں کے بعد شدید سیلاب آگیا جس کے سبب علاقے کے باشندوں کو خاصا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک کم از کم ۵۸ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ دسیوں اب بھی لا پتہ ہیں۔ بارش اور سیلاب کے سبب بعض علاقوں میں زمین کھسکنے کی بھی خبر ہے جس کے نتیجے میں کئی مکانات ملبے کے نیچے دب گئے۔ جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگانے کے لئے جاپانی حکام کے بقول ابھی مزید وقت درکار ہے۔
-
تہران کے ہاجر اسپتال میں کورونا کا مخصوص وارڈ
Jul ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۹ایران میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہونے کے بعد بہت سے اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسوں نے بیماروں کے علاج اور انکی دیکھ بھال کے لئے ایک بار پھر آستینیں چڑھا لی ہیں۔ تہران کا ہاجر اسپتال بھی انہیں مراکز میں شمار ہوتا ہے جہاں کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔
-
میں ماسک لگاؤں گا
Jul ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۲ایران میں کورونا سے مقابلے کی قومی کمیٹی کے حکم سے اتوار پانچ جولائي سے تمام چھت دار عمارتوں اور اسی طرح بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں ماسک لگانا ضروری ہو گيا ہے۔
-
امریکہ میں اسرائیل مخالف مظاہرے ۔ ویڈیو
Jul ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۲امریکی ریاست نیوجرسی میں ہزاروں فلسطینی اور آرتھوڈوکس یہودیوں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطین کے غرب اردن کے علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے والے صیہونی منصوبے کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
-
شہد کا میٹھا کاروبار ۔ تصاویر
Jul ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۰ان دنوں بہت سے لوگ شہد کی مکھیوں کو پالتے پوستے ہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ کم سرمایے کے ساتھ ایک پُر منفعت کاروبار شروع کیا جا سکتا ہے اور نسبتاً اچھی آمدنی بھی انسان کو حاصل ہوتی ہے۔ شہد غذائیت اور بے شمار فوائد سے مالامال انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو کھانے پینے کے علاوہ، علاج معالجے کے لئے بھی خوب استعمال کیا جاتا ہے۔
-
فرزندرسول امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت کے دنوں میں حرم مطهر رضوی
Jul ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۵مشہد مقدس میں آسمان امامت اور ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حرم رضوی نورو سرور اور جشن و خوشی میں ڈوبا ہوا ہے۔
-
جاری ہے روہنگیا مسلمانوں کی داستان غم ۔ تصاویر
Jun ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۷میانمار کی جلاد صفت حکومت اور فوج کے بہیمانہ جرائم و مظالم سے تنگ آ چکے ۱۰۰ روہنگیا مسلمان چار ماہ تک موت و حیات کے درمیان سرگرداں رہ کر سمندری راستے سے انڈونیشیا پہنچے، مگر وہاں بھی انہیں جیل میں ڈال دیا گیا۔