-
ہندوستانی مسلمانوں کی حمایت میں ایرانی عوام کا مظاہرہ ۔ ویڈیو+تصاویر
Mar ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۲۶منگل کے روز سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں ایرانی شہریوں نے تہران میں واقع ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حالیہ ہفتوں کے دوران ہندوستان بالخصوص دارالحکومت دہلی میں مسلمانوں کے قتل اور انکے خلاف انجام پانے والے تشددآمیز، انتہاپسندانہ اور نسل پرستانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔
-
امریکہ میں طوفان کی تباہی، ۲۲ جاں بحق ۔ ویڈیو+تصاویر
Mar ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۴:۵۲امریکی ریاست ٹینیسی کے نیشویلے علاقے میں منگل کے روز زبردست طوفان آیا جس کے نتیجہ میں کم از ۲۲ افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق سیکڑوں مکانات یا مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں یا انہیں بھاری نقصان پہونچا ہے۔ علاقے میں بجلی کا نظام بھی بری طرح متأثر ہوا ہے۔ گمان کیا جا رہا ہے کہ اس بھیانک طوفان کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو اپنے گھر بار سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
-
رہبر انقلاب نے پودے لگائے۔ تصاویر+ویڈیو
Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۶یوم شجرکاری اور ہفتہ قومی وسائل کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے منگل کی صبح دو پھلدار درختوں کے پودے لگائے۔
-
کورونا نے انسانی شناخت کو دشوار بنایا۔ تصاویر
Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۳:۵۷کچھ عرصے سے کورونا وائرس کیا آیا،جہاں دیکھو وہاں لوگ ماسک لگائے ہوئے نظر آر رہے ہیں۔ پہلے تو چہرے کو دیکھ کر آدمی کی اندرونی حقیقت کا پتہ لگا پانا دشوار ہوتا تھا مگر اب تو نوبت یہ آئی ہے کہ انسان کا چہرہ پہچان پانا ہی دشوار ہو گیا ہے۔ کیا کیا جائے، یہ سب نئے زمانے میں پنپنے والی بیماریوں کی دین ہے!
-
ہندوستان میں ٹرمپ کے سفر کی برکتیں،دہلی میں فساد پھوٹ پڑا ۔ تصاویر
Feb ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۲امریکی صدر ٹرمپ کے دو روزہ دورۂ ہندوستان کے دوران ملک بھر میں ٹرمپ اور حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ اس درمیان دارالحکومت نئی دہلی میں سی اے اے اور ان آر سی کے مخالفین اور حکومت نواز عناصر کے درمیان زبردست تصادم ہوا جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم ۲۰ افراد کے مارے جانے جبکہ ۲۰۰ کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔مرنے اور زخمی ہونے والوں میں متعدد پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ کشیدہ حالات کے پیش نظر دہلی کے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
-
ٹرمپ کے دورۂ ہند کے خلاف مظاہرے ۔ تصاویر
Feb ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۹ہندوستان میں امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ دورے کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر ’’امریکی صدر واپس جاؤ‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ اس درمیان ریاست گجرات میں موٹیرا کرکٹ اسٹیڈئم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہونے والے خطاب کے موقع پر،ان کو لاحق جان کے خطرے کے پیش نظر ایک بلٹ پروف فریم کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔
-
ووٹ جو دشمن پر کاری چوٹ ہے! تصاویر
Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۵رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ووٹنگ کا عمل شروع ہونے کے بعد ابتدائی لمحات میں ووٹ ڈالنے کے پابند ہیں۔ایک ایسا ووٹ جو دشمنان انقلاب اسلامی کو خاصے کرب میں مبتلا کر دیتا ہے۔
-
اقلیتی اقوام نے بھی اپنے حق کو ادا کیا ۔ تصاویر
Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۸اقلیتی اقوام سے تعلق رکھنے والے ایرانی شہری بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے پولنگ بوتھ پر حاضر ہوئیں اور ایک مستحکم ایران کی تعمیر کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔
-
امریکا اور اس کے اتحادی مایوس; پولنگ کی مدت میں توسیع / تصاویر
Feb ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۷ایران بھر کے صوبوں، شہروں اور دیہی علاقوں میں ووٹروں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔
-
ایران کے پارلیمانی انتخابات میں عوام کی شاندار شرکت / تصاویر
Feb ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۴:۱۸عوام نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت کر کے دشمن کو سیخ پا کردیا ہے