رہبر انقلاب نے پودے لگائے۔ تصاویر+ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i362855-رہبر_انقلاب_نے_پودے_لگائے_تصاویر_ویڈیو
یوم شجرکاری اور ہفتہ قومی وسائل کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے منگل کی صبح دو پھلدار درختوں کے پودے لگائے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran

یوم شجرکاری اور ہفتہ قومی وسائل کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے منگل کی صبح دو پھلدار درختوں کے پودے لگائے۔

اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنی گفتگو میں شجرکاری کو با برکت عمل قرار دیا اور ملک میں پھیلی ہوئی بیماری کے سلسلے میں کہا کہ میں پہلے بھی (کورونا وائرس کے خلاف مہم کے تعلق سے) ڈاکٹروں، نرسوں اور میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کر چکا ہوں اور ضروری سمجھتا ہوں کہ ایک بار پھر ان عزیزوں کا شکریہ ادا کروں جو اپنی انتہائی گراں قدر خدمات سے راہ خدا میں مصروف جہاد ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ میں ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کے تمام افراد کے اہل خانہ کا بھی شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں جو صبر و تحمل کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ان عزیزوں کی شب و روز کی محنت میں تعاون کر رہے ہیں۔