Dec ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • عراق میں تیل کے بدلے غذا کا پروگرام ختم - حصہ دوم

تحریر : جناب تقوی

2003 میں صدام کی حکومت کی سرنگونی کے ساتھ ہی، اقوام متحدہ کے دستور کی ساتویں شق کے ذیل میں عراق سلامتی کونسل کی اس قرار داد سے مستثنی اور تیل کے بدلے غذا کے پروگرام کے خاتمے کا آغاز ہوا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ابتداء میں نومبر 2003 میں قرارداد نمبر 1483 اور اس کے بعد 2010  میں قرارداد نمبر 1958 پاس کرنے کے ساتھ، تیل کے بدلے غذا کے پروگرام کے خاتمے اور اقوام متحدہ کے دستور کی ساتویں شق کے ذیل میں عراق کو اس قرارداد سے مستثنی قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 2013 میں کویت پر عراق کے حملے سے متعلق کویت کے مطالبات اس حوالے سے پائے جانے والے اختلافات کو پرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر تاکید کی۔

عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایسی حالت میں تیل کے بدلے غذا کے پروگرام کے خاتمے کا اعلان کیا ہے کہ کویت کے نقصانات کے کیس کا مسئلہ ابھی تک پورے طریقے سے حل نہیں ہوسکا ہے۔

عراق کی حکومت اس بات کی پابند قرار پائی تھی کہ 1990 میں کویت پر حملے کی بابت، تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی میں سے باون ارب چالیس کروڑ ڈالر تاوان کے طور پر کویت کو ادا کرے، جس میں سے پانچ ارب ڈالر ابھی بھی کویت کے عراق کی طرف باقی ہیں۔

حالیہ دو برسوں کے دوران عراق پر دہشت گردوں کے حملے کی وجہ سے تاوان کی یہ رقم ادا نہیں ہوسکی اور تاخیر کا شکار ہوگئی۔

عراق کے سابق وزیرخزانہ ہوشیار زیباری نے 22 جون 2016 کو کویت کا دورہ کیا تھا، جس میں کویت کے امیرنے اس بات سے موافقت کی تھی کہ عراق تاوان کی یہ رقم کویت کو جنوری 2018  کے اختتام تک ادا کردے۔

اگرچہ سلامتی کونسل نے تیل کے بدلے غذا کے پروگرام کو عراق کی حکومت کی جانب سے ہتھیاروں کی خریداری کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے منظورکیا تھا، لیکن یہ پروگرام عراق کے عوام پرنہایت ہی برے اثرات کا حامل رہا ہے اور اس پروگرام سے عراق کے عوام کی معاشی زندگی مفلوج ہوکررہ گئی تھی۔

قابل غورنکتہ یہ ہے کہ سلامتی کونسل 1990 کی پوری دہائی میں عراق کی اس وقت کی حکومت کی جانب سے ہتھیاروں کی خریداری کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، لیکن امریکہ نے کہ جو خود سلامتی کونسل کا ایک مستقل رکن  ہے، 2003 میں وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کے بہانے عراق پرحملہ کیا۔

مختلف شبعوں میں عراق کی بحرانی صورت حال بھی، 2003 میں عراق کے حوالے سے امریکہ کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔       

 

ٹیگس