مثبت سوچ لمبی عمر کا سبب
Feb ۱۶, ۲۰۱۷ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
ترجمہ و تلخیص: م۔ ہاشم
اس میں کوئي شک نہیں ہے کہ ہماری سوچ ہماری زندگی کی سمت معین کرتی ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جو جتنا خوش رہتا ہے اس کی عمر اتنی ہی بڑھتی ہے۔ ایک شخص جتنا خوش رہے گا وہ اتنی ہی لمبی عمر پائے گا۔
مثبت رہنے سے سنگین بیماریاں نہیں ہوں گي:
حال ہی میں ہارورڈ یونیورسٹی میں کی گئي تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ خواتین جتنی زیادہ مثبت سوچ رکھتی ہیں اور جتنی زیادہ خوش رہتی ہیں ان کی عمر اتنی ہی لمبی ہوتی ہے۔ لمبی عمر کے لئے خوش اور مثبت رہنا ہوگا۔
اس تحقیق سے یہ بات بھی واضح ہوئي ہے کہ جو خواتین زندگي کے بارے میں مثبت سوچ رکھتی ہیں وہ بڑی بیماریوں میں مبتلا نہیں ہوتیں اور وہ دل کے امراض میں کم مبتلا ہوتی ہیں۔ مثبت سوچ رکھنے والی خواتین نفسیاتی امراض، سرطان، سانس کی بیماری، انفیکشن اور دل کا دورہ جیسی بیماریوں سے بچی رہتی ہیں۔
70 ہزار عورتوں پر ایک سروے کیا گيا جس کے مطابق 30 فی صد عورتیں سنگين بیماریوں سے مرتی ہیں اور باقی 70 فی صد سنگين بیماریوں سے نہیں مرتیں کیونکہ وہ زیادہ تر مثبت نظریہ رکھتی ہیں۔ محققین اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ جو خواتین زندگی کے مسائل اور چیلنجوں کا مثبت سوچ کے ساتھ مقابلہ کرتی ہیں ان کی عمر لمبی ہوتی ہے۔
زندگی کے ہر مسئلہ کا مثبت طریقہ سے مقابلہ کرنے سے عمر لمبی ہوتی ہے۔ دماغ اور سوچ کا ہماری صحت سے براہ راست تعلق ہوتا ہے۔ ہم جتنا مثبت سوچیں گے ہمارے جسم کا بایولوجیکل سسٹم اتنی ہی رفتار سے چلے گا۔ لہذا اگر لمبی عمر کی خواہش ہے تو مثبت سوچ رکھنی ہوگي۔
(بشکریہ روزنامہ ”ہندوستان“)