Feb ۱۶, ۲۰۱۷ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
  • نئی تحقیق: ایک کلو شہد 13 لیٹر دودھ  کے برابر

ترجمہ و تلخیص: م۔ ہاشم

شہد بہت سے فوائد کا حامل ہے اور اگر شہد کا مستقل طور پر استعمال کیا جائے تو کمزور شخص بھی صحت مند ہو سکتا ہے۔ شہد مخصوص عمر کے افراد کے لئے نہیں بلکہ بچوں سے لے کر بڑی عمر تک کے افراد کو بہتر توانائي فراہم کرنے کا ذریعہ ہے نیز انسان کو صحت مند بنانے میں بے حد مؤثر ہے۔

اپنی تحقیق کی بنیاد پر ہندوستان کی مشرقی ریاست بہار کے ایک سائنس داں رامانج وشو کرما کا کہنا ہے کہ ایک کلو شہد میں 3500 کلو کیلوری توانائي ہوتی ہے جو 13 لیٹر دودھ یا 65 انڈوں یا 19 کلو مٹر یا 12 کلو سیب یا 20 کلوگاجرکے برابر ہے۔ انہوں نے اپنی تحقیق سے یہ بھی نتیجہ اخذ کیا کہ ایک کلو شہد ڈھائی کلو مچھلی یا 2 کلو گوشت کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

فوائد:

٭ دودھ میں شہد ملا کر استعمال کرنے سے لمبی بیماری سے کمزور ہوجانے والے شخص کو طاقت ملتی ہے۔

٭ دودھ میں شہد ملا کر پینے سے وزن بڑھتا ہے۔

٭ شہد اور لیموں کا عرق مساوی مقدار میں گنگنے پانی میں ملا کر خالی پیٹ پینے سے موٹاپا کم ہوتا ہے۔

٭ آنکھ میں کوئی گندگي چلے جانے یا آنکھ لال ہوجانے پر آنکھ میں کاجل کی طرح شہد لگانے سے افاقہ ہوتا ہے۔

کتنا شہد استعمل کریں؟

٭1 سے 8 سال تک کے بچے کو 10 سے 15 گرام روزانہ دینا چاہئے۔

٭ ایک صحت مند شخص کے لئے روزانہ -30 35 گرام۔

٭ بوڑھے افراد کو ایک دن میں 20۔ 30 گرام۔

نوٹ: اس مضمون میں بتائے گئے طریقوں پر عمل کرنے سے پہلے متعلقہ معالج سے مشورہ ضروری ہے۔

(بشکریہ روزنامہ ”ہندوستان“)

 

ٹیگس