Feb ۲۶, ۲۰۱۷ ۲۱:۵۰ Asia/Tehran
  • حزب اللہی کون؟

تحریر : ڈاکٹر آر نقوی

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ جب پیرس میں تھے تو ان دنوں جو ایک نئی اصطلاح مختلف محفلوں اور حلقوں میں نقل ہوتی تھی وہ حزب اللہ کی اصطلاح تھی۔ دنیا کے مختلف ممالک کے صدور، وزرائے اعظم یا اعلی حکام سے ملاقاتیں کر چکے ایک معروف اور معتبر صحافی اور اخباری نمائندے جب پیرس کے نواحی علاقے نوفل لوشاتو میں ایک اسلامی قائد امام خمینی سے انٹرویو کے لئے آتے اور یہاں کے پرخلوص اور سادہ ماحول کو دیکھتے اور یہاں موجود افراد سے، جو "حزب اللہی" کے نام سے مشہور تھے، ملتے تو یہ سب کچھ ان کے لئے نہایت دلچسپی کا باعث ہوتا یہاں تک کہ ایک اطالوی صحافی نے امام خمینی سے سوال کیا کہ حزب اللہی کیا ہوتا ہے کیا آپ مجھے کچھ تفصیل بتا سکتے ہیں؟

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے جواب دیا: ہر وہ شخص، جو اسلامی قوانین اور تعلیمات پر ایمان رکھتا ہے اور ان کی پیروی کرتا ہے، وہ حزب اللہ کا رکن اور حزب اللہی ہے۔ اس گروہ اور جماعت کی راہ و روش کو قرآن اور اسلام متعین کرتا ہے ۔ اس کے بعد انھوں نے مزيد فرمایا: اسلام میں حکومت اور اقتدار فخر و امتیاز نہیں ہے کہ جس کے ذریعے اپنے ذاتی مفاد کے لئے قوم کے حقوق کو پامال کردیا جائے بلکہ یہ ایک الہی فریضہ اور بھاری ذمہ داری ہے جسے حاکم کوانجام دینا ہے۔ اسلام نے حاکم اور عوام کے لئے حقوق اور ذمہ داریوں کا تعین کیا ہے۔ ملت کا ہر فرد مسلمانوں کے حاکم پر تنقید اور اس پرعدم اعتماد کرسکتا ہے اور حاکم عوام کے سامنے جوابدہ ہوتا ہے دوسری صورت میں اگر اس نے اسلامی فرائض کے خلاف عمل کیا تو وہ خود بخود اقتدار سے معزول ہوجائے گا۔

ٹیگس