Feb ۲۶, ۲۰۱۷ ۲۱:۵۵ Asia/Tehran
  • الازھر کے علماء سے امام خمینی کا شکوہ -  دوسرا حصہ

تحریر : ڈاکٹر آر نقوی

حسنین ہیکل سے انٹرویو کے خاتمے کے بعد امام خمینی نے کہا : میں دو نکات کی طرف آپ کی توجہ مبذول کراتا ہوں ۔

پہلی بات یہ ہے کہ ہماری تحریک اسلامی ہے ۔ ایک مظلوم قوم نے ایسے جابر حکمرانوں کے خلاف قیام کیا ہے جو سب کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔ کیا وجہ ہے کہ الازہر کے علماء شاہ کا ساتھ دے رہے ہیں اور مظلوم مسلمان قوم کی مخالفت کررہے ہیں؟ ایسے علماء کے ساتھ کیا کیا جائے ؟

امام نے مزيد کہا: بدقسمتی سے الازہر کے علماء حکومت کے احکامات کے پابند ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ بعض کمیونسٹ مجھ سے کہتے ہیں "مذہب حکومتوں کے اہداف و مقاصد کے حصول کا ذریعہ ہے۔"

دوسری بات یہ ہے کہ آپ ) حسنین ہیکل( ایک اچھے مصنف ہیں آپ سے میری خواہش ہے کہ اگر آپ ایران جا سکتے ہیں تو شاہ کی حکومت کے مظالم کا جائزہ لیں ۔ ایران کے تمام شعبہ ہائے زندگي سے تعلق رکھنے والے افراد منجملہ سیاست ، تجارت ، فوج ، زراعت ، سرکاری ملازمین سے ان کی مشکلات اور ان کی صورتحال کے بارے میں سوال و جواب کریں اور ایران کے بارے میں ایک کتاب لکھیں-

ٹیگس