ٹرمپ کے تئيں عالمی اعتماد میں کمی
ترجمہ و تلخیص: م۔ ہاشم
ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکی عہدۂ صدارت سنبھالے ابھی صرف 5 ماہ اور کچھ دن کا ہی عرصہ ہوا ہے لیکن ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں پر دنیا والوں کے اعتماد میں بھاری کمی آئي ہے۔
اطلاعات کے مطابق ادارہ ”پیو“ کی طرف سے ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں ایک تازہ ترین سروے کرایا گيا ہے۔ یہ سروے دنیا کے 37 ممالک میں کرایا گيا اور اس میں 40 ہزار افراد نے شرکت کی۔ سروے میں شریک صرف 22 فی صد افراد نے ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما پر دنیا والوں کا اعتماد 60 فی صد سے زیادہ تھا۔ حکومت امریکہ کی پالیسیوں پر دنیا والوں کے اعتماد میں یہ کمی بہت بھاری کمی قرار دی گئی ہے، جس کی مثال بہت کم ملتی ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومت پر عالمی اعتماد میں بھاری کمی کی مختلف اور متعدد وجوہات بتائي جا رہی ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ ٹرمپ کی خود پسندی و خود بینی اور ان کا خود رائے و متکبر ہونا ہے۔ ادھر صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے بھی نکلنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ معاہدہ جو 6 ارب انسانوں اور آئندہ نسل انسانی کے لئے مؤثر واقع ہوگا۔