انرجی کے حصول کے لئے زمین کی کھدائی
https://urdu.sahartv.ir/news/science_and_technology-i408246-انرجی_کے_حصول_کے_لئے_زمین_کی_کھدائی
زمین کی لاکهوں سال انرجی کے حصول کے لئے اس کی گہری کھدائی
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Jul ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۶:۲۵ Asia/Tehran
  • انرجی کے حصول کے لئے زمین کی کھدائی

زمین کی لاکهوں سال انرجی کے حصول کے لئے اس کی گہری کھدائی

ام آیی ٹی(MIT) یونیورسٹی کا ایک ذیلی ادارہ چٹانوں کو پگھلانے اور گیس اور کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کو گہرے جیوتھرمل کنویں میں تبدیل کرنے کے لیے ایکس رے استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے.مذکورہ منصوبہ انرجی کے اس منبع سے متعلق ہے جو انسانی پیروں کے نیچے ہے۔ جیوتھرمل انرجی بنیادی طور پر زمین کے اندر کی حرارت ہے جو سیاروں کی تشکیل کے دوران اور رادیواکتیو مواد کے تجزیے سے پیدا ہوتی ہے اور زمین کے اندرونی چٹانوں اور مائعات میں ذخیرہ ہوجاتی ہے۔چونکہ اس قسم کی انرجی مسلسل پیدا ہوتی ہے، اس لیے اسے صاف انرجی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ حالیہ دہائیوں میں قابل تجدید انرجی کے ذرائع میں اضافہ ہوا ہے، لیکن جیوتھرمل انرجی زیادہ اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس کا حاصل کرنا مشکل ہے۔