Jul ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • گھر میں ملتعم  گیس، کینسر کا سبب بن سکتا ہے

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گھر میں استعمال ہونے والی قدرتی گیس میں زہریلے کیمیکلز کثرت سے موجود ہے۔

محققین کے حالیہ نتائج کے مطابق امریکہ کے بوسٹن کے علاقے میں کھانا پکانے کے 69 چولہے سے لیے گئے قدرتی گیس کے نمونوں میں کم از کم 21 خطرناک فضائی آلودگی پائی جاتی ہے جن میں بینزین(Benzene)،  ٹولیون(Toluene) اور ایتھائل بینزین(Ethylbenzene) قابل ذکر ہے۔کیلیفورنیا میں پی ایس ای ہیلتھی انرجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچر اور مذکورہ مقالہ کے شریک مصنف ڈاکٹر کرٹس نورڈگارڈ نے کہا کہ "ہمارے ہاں بہت سارے گھروں میں قدرتی گیس موجود ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ یہ صاف ہے۔" "اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کوئلہ اور تیل جلانے کے مقابلے میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے زیادہ صاف ہو سکتا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ مکمل طور پر صاف ہے۔"انہوں نے مزید کہا: "قدرتی گیس میں بینزین تشویشناک ہے کیونکہ کینسر بننے کا ایک اہم وجہ مانا جاتا ہے اور 95 فیصد نمونوں میں پایا گیا تھا۔محققین تجویز کرتے ہیں کہ لوگ اپنے گیس کے چولہے کو الیکٹرک ماڈل سے بدل دیں اور گیس والے چولہےکا استعمال کرنے وقت باورچی خانے کا  ہڈ بھی آن کریں تاکہ وہ زہریلی ہوا  باہر کی طرف نکل جائے۔"

ٹیگس