مشہد مقدس میں خواتین کے امور سے متعلق وزراء کا اجلاس
Apr ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
ایران کے مقدس شہر مشہد میں خواتین کے امور سے متعلق وزراء کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
خواتین سے متعلق وزراء کے پروفیشنل اجلاس کا عنوان ہے، اسلامی معاشروں میں سماجی و خاندانی اصولوں کی بنیاد- اس اجلاس میں دس اسلامی ممالک کے خواتین سے متعلق وزراء شریک ہیں۔
اجلاس میں شریک ممالک میں ترکی، انڈونیشیا، جمہوریہ آذربائیجان، موریتانیہ، افغانستان، عراق، بنگلادیش، شام پاکستان اور نائیجیریا شامل ہیں۔
اس اجلاس کا اہتمام اسلامی تعاون تنظیم کے علمی ثقافتی اور تعلیمی ادارے آیسسکو نے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ و وزارت ثقافت کے تعاون سے کیا ہے۔
خواتین کے امور سے متعلق اسلامی ممالک کے وزراء کا پروفیشنل اجلاس ، عالم اسلام کے ثقافتی دارالحکومت کے عنوان سے مشہد دوہزار سترہ کی روداد کے تناظر میں ہو رہا ہے۔