سینیئر ذاکرین اور خادمین حسینی کا سترھواں بین الاقوامی اجلاس
سینیئر ذاکرین اور خادمین حسینی کا سترھواں بین الاقوامی اجلاس مرکزی ایران کے صوبے یزد کے قدیم شہر میبد میں شروع ہوگیا ہے۔
اس سال اس اجلاس کا عنوان حسینی ثفافت، اسلامی تمدن اور انقلابی عزم کا نمونہ رکھاگیا ہے۔
اس اجلاس میں، ایران، لبنان، افغانستان، ترکی، جرمنی اور دنیا بھر کے تیئیس ملکوں کے سات سو سینیئر ذاکرین اور خادمین حسینی شرکت کر رہے ہیں۔لبنان کے مارونی عیسائیوں کے اسقف آنتوان زوموسوسینیور بھی اجلاس میں شریک ہیں اور انہوں نے اپنے خطاب میں امام حسین علیہ السلام کی محبت کو سب سے عظیم محبت قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ امام حسین کی مبحت سے بڑھ کرکوئی محبت نہیں ہوسکتی۔ سینیئر ذاکرین اور خادمین حسینی کا سترھواں بین الاقوامی اجلاس جمعرات کی شام ختم ہوجائے گا۔
نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں اپنی بے مثال شہادت اور قربانی کے ذریعے ساری دنیا کو حریت اور آزادی کا درس دیا ہے۔ امام عالی مقام نے اپنے مقصد کو صراحت کے ساتھ بیان فرمایا کہ میرا مقصد اسلام دشمن حکومت کو رسوا کرنا، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر عمل اور ظلم ستم کے خلاف ڈٹ جانا ہے۔