نمـــــاز کــے فــــــوائد
Sep ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
نبی اکرم (ص) نے فرمایا: نماز دین کا ستون ہے، اس میں دس خصلتیں ہیں۔
چہرے کی زینت اور نمازی کی آبرو۔
دل کی نوارانیت کا سبب۔
بدن کے راحت و آرام کا سبب۔
نزول رحمت کا سبب۔
آسمان کا چراغ، جہاں نماز پڑھی جاتی ہے وہ جگہ آسمان والوں کے لئے ستاروں کی طرح چمکتی رہتی ہے۔
اعمال کے ترازو میں عمل کے وزنی ہونے کا سبب۔
خدا کی خوشودی کا سبب۔
جنت کی قیمت۔
قبر میں انسیت کا سبب۔
جہنم کی آگ سے نجات کا ذریعہ۔
جس نے نماز قائم کی اس نے دین قائم کیا، جس نے نماز کو چھوڑا اس نے دین کو نیست و نابود کر دیا۔
مواعظ العددیّه، باب العاشر، ص 224