Jul ۱۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے وزرائے قانون کی ٹیلیفونی گفتگو؛ اسلام آباد کی جانب سے تہران کی بھرپور حمایت

وزیر خارجہ عراقچی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات اور گفتگو کی۔

سحرنیوز/ایران:  پاکستان کے وزیر قانون نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف  صیہونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے اپنے ملک کے اٹل موقف اور تہران کی حمایت جاری رکھنے پر اسلام آباد کے عہد پر زور دیا  ہے

 ارنا نے بدھ کو پاکستانی وزارت قانون کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سینیٹر اعظم نظیر تارڑ نے آج اپنے ایرانی ہم منصب امین حسین رحیمی  کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ۔

 پاکستان کی وزارت قانون کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے وزیر قانون امین حسین رحیمی نے اسرائيلی  حکومت کی جارحیت کے خلاف اسلام آباد کے اصولی اور شفاف موقف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صیہونی حکومت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

 پاکستان کے وزیر قانون سینیٹر اعظم نظیرتارڑ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان، ایران کی سیکورٹی اور اقتدار اعلی کی حمایت میں، حکومت ایران کے ساتھ کھڑی ہے اور اسرائيلی جارحیت کی سخت مذمت اور ایرانی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کرتی ہے۔    پاکستان کے وزیر قانون نے کہا کہ ایران پاکستان کا دیرینہ قابل اعتماد دوست ہے اور دونوں ملکوں کے باہمی روابط میں پہلے سے زیادہ توسیع کی ضرورت ہے۔  

 اس ٹیلیفونی  گفتگو میں، ایران اور پاکستان کے وزرائے قانون نے قانونی شعبے ميں باہمی تعاون، باہمی سمجھوتوں پر عمل درآمد نیز قیدیوں کی حوالگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

 

ٹیگس