Jul ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran

اسرائیلی جنگي طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں وزرات دفاع اور جنرل ہیڈکوارٹر کی عمارتوں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق صیہونی حکومت نے دروزیوں کی حمایت کے بہانے شام کی سرزمین پر اپنے مسلسل حملے جاری رکھتے ہوئے وزارت دفاع کی عمارت اور شامی فوج کے جنرل ہیڈکوارٹر کی عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔شام کے خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت نے دمشق کے بعض فوجی ٹھکانوں کو اپنے شدید حملوں سے نشانہ بنایا ہے، اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے آج شام پر صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد اعلان کیا کہ شام پر اسرائیل کے دردناک حملے شروع ہو گئے ہیں۔ خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے شام کی وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کے کچھ حصے تباہ ہو گئے جبکہ شامی فوج کے جنرل ہیڈکوارٹر پر حملے میں ہیڈ کوارٹر کی عمارت کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے دمشق میں شام کے صدارتی محل کے قریب بھی انتباہی حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شام پر ایک سو ساٹھ فضائی حملے کیے ہیں۔

ٹیگس