ایرانی محققین تھری ڈی بائیو پرنٹر بنانے میں کامیاب
Sep ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
ایرانی محققین کا ایک گروپ تین برسوں کی مسلسل کوششوں کے بعد تھری ڈی بائیو پرنٹر بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے
تھری ڈی بایو پرنٹر شریف یونیورسٹی آف ٹکنالوجی میں ایڈوانس انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹکنالوجی کے شعبے نے بنایا ہے- شریف تھری ڈی آئیڈیا کارپوریشن کے سربراہ محمد احسان غیاث وند نے ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ تھری ڈی بایو پرنٹر براہ راست زندہ ہڈی اور مصنوعی کارٹلیج ٹشو تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
شریف تھری ڈی آئیڈیا کمپنی کے سربراہ نے مزید کہا کہ تھری ڈی بایو پرنٹر میکینیکل انجینئر ، سافٹ ویئر ، پولیمر ، اور میڈیکل انجینئرنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ایرانی محققین اور سائنسدانوں کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے -