نوروز 1400
یا امام ضامن! آپ کی پناہ میں ۔ پوسٹر
Mar ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۰ Asia/Tehran
ہر سال نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر مشہد مقدس میں ایرانی عوام کا مرکزی اجتماع ہوتا تھا جسے رہبر انقلاب اسلامی خطاب فرمایا کرتے تھے۔ مگر 21 مارچ 2020 کی طرح اس سال بھی کورونا نامی ’منحوس وبا‘ کی وجہ سے موجودہ حالات کے پیش نظر یہ ممکن نہ ہوسکا اور مولائے ضامن کی زیارت کی آرزو دل میں لئے کروڑوں پروانے از راہ دور آقا کی خدمت میں نذرانۂ سلام پیش کررہے ہیں۔
نوروز ایران کا قدیم اور قومی تہوار ہے جسے ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک خاص طور سے فارسی بولنے والے مناتے ہیں۔ تاہم اس سال عید نوروز کے ساتھ ایران سمیت دنیا بھرکے ممالک میں کورونا وائرس کا قہر بھی جاری ہے۔
اس سال کورونا کی وبا کے باوجود حرم امام رضا علیہ السلام میں طبی پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے نوروز کا خصوصی پروگرام منعقد ہوا جس میں ہزاروں عاشقین امام رضا علیہ سلام نے شرکت کی -