May ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • بندگان خدا! شب قدر آ گئی ... / پوسٹر

شب قدر یا لیلۃ القدر مسلمانوں کے درمیان پورے سال کی سب سے زیادہ فضیلت و اہمیت کی حامل شب ہے۔ قرآن و احادیث کی روشنی میں یہ شب ہزار مہینوں سے افضل و برتر ہے۔

جس شب کے بارے میں اللہ ملائکہ سے کہہ رہا ہے کہ جاو اور فریاد کرو کہ کیا کوئی حاجت مند، مشکلات میں گرفتار، گناہوں میں آلودہ بندہ ہے جسے اس شب کے طفیل بخش دیا جائے۔

شب قدر وہ رات ہے کہ جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے اور فرشتے اس رات میں اللہ کے اذن سے زمین پر نازل ہوتے ہیں اور بندوں کے سارے سال کے مقدورات کو معین کرتے ہیں ۔ اس رات کا ماہ مبارک میں پایا جانا، پیامبراسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی امت پر بہت بڑا اللہ کا انعام اور احسان ہے۔

انسان کے سال بھر کے مقدرات (انسان کی موت و حیات اور رزق وغیرہ) اس کی لیاقت کی بنا پر معین کئے جاتے ہیں۔ اس رات انسان تفکر اور تدبر کے ذریعے اپنے آپ میں تبدیلی لا سکتا ہے، سال بھر کے اپنے اعمال کا وزن کرتا ہے اور مناسب مقدمات فراہم کرکے اپنی سرنوشت کو بہترین صورت میں ڈھال سکتا ہے۔

حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں، ماہ رمضان کی انیسویں کی رات کو انسان کی تقدیر، اکیسویں رات کو اس کو محکم کیا جاتا ہے اور تئیسویں کی رات کو اس تقدیر پر دستخط ہوتے ہیں۔

شب قدر کے مخصوص اعمال

خداوند کریم کا احسان و شکر بجا لاتے ہیں کہ اس نے ہمیں ایک مرتبہ پھر ماہ رمضان المبارک کی برکات سے مستفید ہونے کا موقع دیا اور یہ موقع عطا کیا کہ ہم اس ماہ مبارک میں اپنے گناہوں کی تلافی کرسکیں اور اس ماہ مبارک کے فیض اور برکات کو سمیٹ سکیں، پوری دنیا کے گوش و کنار میں رمضان المبارک اپنی رحمتیں اور برکتیں لئے ہوئے ہمارے درمیان ہے اور عنقریب ہم سے رخصت ہو جائے گا۔ اسی مبارک مہینہ کی آخری عشرے کی طاق راتیں شب قدر کہلاتی ہیں، یعنی ان راتوں میں اللہ کی کتاب قرآن کریم جو پیغمبر اکرم (ص) پر نازل ہوئی، کے نزول کی راتیں شمار ہوتی ہیں ۔

رمضان المبارک کی انیسویں،اکیسویں اور تئیسویں رات شب قدر ہے اور شب قدر وه رات ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہوتی ہے اس رات کے اعمال ہزار مہینوں کے اعمال سے بہترہیں اور اس رات میں سال کے امور مقدر ہوتے ہیں اور ملائکه اور روح جو سب سے عظیم ملک ہے اس رات میں پروردگار کے حکم سے زمین پر نازل ہوتے ہیں ۔

 

دعائے جوشن کبیر - عربی + اردو

دعائے جوشن کبیر کی بہت فضیلت ہے- اس دعا کی ایک سو فصلیں ہیں اور ہر فصل میں الله تعالیٰ کے دس اسماء ہیں ، یہ ہزار اسم ہیں کہ انہیں میں اسم اعظم ہے

 

شب قدر کے اعمال میں قرآن مجید سر پر رکھنے کا فلسفہ

شب قدر کے اعمال میں قرآن مجید سر پر رکھتے وقت کون سی 4 نیتیں کی جائیں؟؟؟

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے استاد آیت اللہ جواد ملکی تبریزی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ قرآن مجید سر پر رکھتے وقت جو 4 نیتیں آپ کو کرنی ہیں، وہ یہ ہیں:

1- دماغ  قرآن کے وسیلے سے قوی ہوجائے۔

2- ہماری عقل علوم قرآنی کی بدولت کامل ہوجائے۔

3- ہماری عقل قرآن کی عظمت  کے آگے خاضع ہوجائے، جھک جائے اور احکامات قرآنی کے آگے ہماری عقل کو جھک جانا چاہئے۔

4- ہماری عقل نور قرآن کے ساتھ مخلوط ہوجائے۔

یہ نیتیں جو بھی انجام دے گا ، قرآن مجید سر پر رکھنے کا فلسفہ اس کو مکمل سعادتوں کے ساتھ بہرہ مند کردے گا۔

ٹیگس