Jun ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۶ Asia/Tehran
  • نئی تحقیق کا دعوی، گرین ٹی سے کورونا سے جنگ کریں

ایک نئی تحقیق میں دعوی کیا کیا گیا ہے کہ گرین ٹی کوویڈ-19 سے لڑنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

ایک نئی تحقیق میں دعوی کیا کیا گیا ہے کہ گرین ٹی کوویڈ-19 سے لڑنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

جس طرح سے گرین ٹی یا سبز چائے وزن کی کمی میں مدد کرنے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتی ہے اسی طرح یہ کوویڈ-19 سے مقابلے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

سوئیڈن  کی سوانسیا یونیورسٹی کی تازہ طبی تحقیق میں دعوی کیا گیا ہے کہ گرین ٹی کوویڈ سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گرین ٹی میں gallocatechin نامی مرکب ممکنہ طور پر ایک دوا کی تیاری میں مددگار ہوسکتا ہے جو کوویڈ- 19 سے مقابلہ کرسکے گی۔

محققین نے دریافت کیا کہ گرین ٹی میں موجود مرکب کوویڈ-19 کا سبب بننے والے کورونا وائرس سے لڑنے کی طاقت رکھتا ہے۔ محققین نے ایسے قدرتی مرکبات کی جانچ پڑتال کی جن کو پہلے ہی آئی اے ٹیکنالوجی نے دیگر کورونا وائرسز کے خلاف مؤثر قرار دیا تھا۔

محققین کا کہنا تھا کہ قدرت کی قدیم ترین فارمیسی متعدد ادویات کا خزانہ ہے اور قدرتی مصنوعات تاحال وبائی امراض سے لڑنے میں اہمیت رکھتی ہیں۔

ٹیگس