عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش
Sep ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
پاکستان میں نو مئی جی ایچ کیوگیٹ حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے تاہم کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق نو مئی جی ایچ کیوگیٹ حملہ کیس کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے لیکن کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔
بائیکاٹ کے بعد وکلا صفائی عدالت سے باہر چلے گئے،سماعت سے قبل بانی پی ٹی آئي کو دوبار ویڈیو لنک پیشی کیلئے پیغام بھیجا گیا۔
اس سے پہلے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی ذاتی حيثيت میں پیشی کی درخواست خارج کردی عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عمران خان پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ویڈیو لنک پر ہی پیش ہوں گے ۔