Apr ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۷:۵۵
کریم خان زند کا تاریخی قلعہ، شیراز کی اہم ترین تاریخی عمارتوں اور مقامات میں سے ایک ہے۔ شیراز ایران کے اہم سیاحتی شہروں میں شمار کیا جاتا ہے جس کی بہت سی تاریخی یادگاریں اور دلچسپ مقامات ہیں۔ ہر سال بہت سے ملکی اور غیر ملکی سیاح اس شہر کا سفر کرتے ہیں اور یہاں کے پرکشش مقامات منجملہ کریم خان تاریخی قلعہ کی سیر کرتے ہیں۔ یہ تاریخی قلعہ کریم خان زند کی رہائش اور حکمرانی کی جگہ سمجھا جاتا تھا