Feb ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے اپنی ٹیم میں تبدیلی کی ہے۔

مارچ میں ہونے والے ان مقابلوں کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم میں اوپنر بیٹسمین شرجیل خان اور تجربہ کار گیند باز محمد سمیع کو شامل کیا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو بیٹسمین بابر اعظم اور تیز گیند باز رومان رئیس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے منگل کو بتایا کہ پی ایس ایل میں ان دونوں کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کو دیکھنے کے بعد انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم میں ایشیا کپ کے بعد بھی تبدیلی کی جا سکتی ہے۔