افغانستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں زمبابوے کو شکست دے کر سپر دس مرحلے میں پہنچ گیا
Mar ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
افغانستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر گروپ بی کے اہم میچ میں زمبابوے کو شکست دے کر سپر دس مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔
ناگپور میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں چھے وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیاسی رن بنائے- افغانستان کی طرف سے محمد نبی نے باون اور سمیع اللہ شنواری نے تینتالیس رن اسکور کئے- زمبابوے کی ٹیم ایک بڑے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم آخری اوور میں ایک سوستائیس رن پر ہی آوٹ ہو گئی- زمبابوے کی طرف سے تیناشے پیانگارا سترہ اور سکندر رضا پندرہ رنوں کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹسمین رہے - اس طرح افغانستان نے یہ اہم میچ انسٹھ رنوں سے جیت لیا- افغانستان اس فتح کے بعد سپر دس مرحلے میں پہنچ گیا جبکہ زمبابوے کی ٹیم ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہو گئی۔