ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دیدی
Mar ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ون کے ایک میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو سینتیس رن سے شکست دیدی۔
ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے جنوبی افریقا کا بھرپور مقابلہ کیا اور جنوبی افریقا کے دو سو دس رن کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے اوپنگ بیٹسمینوں نے اچھا آغاز فراہم کیا۔ اوپنر محمد شہزاد نے تابڑتوڑ چوّالیس رن بنائے جس میں پانچ چھکے لگائے۔ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اس اچھے آغاز کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور یوں افغانستان سینتیس رن سے شکست کھا گیا۔