ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ سے بنگلہ دیش کی شکست
Mar ۲۶, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ ٹو میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پچھتر رن سے شکست دے دی۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ ٹو میں نیوزی لینڈ کے ایک سو چھیالیس رن کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم ستّر رن کے معمولی اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹ پر ایک سو پینتالیس رن بنائے۔ کین ولیم سن بیالیس رن بنا کر نمایاں رہے، مستفیض الرحمان نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم صرف ستّر رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی اور گرانٹ ایلیٹ نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کین ولیم سن کو بیالیس رن کی اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔