Mar ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ایک بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

ہندوستان کے شہر ناگ پور میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ افغانستان نے مقررہ بیس اووروں میں ایک سو تئیس رنز بنائے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ نجیب اللہ زردان نے سب سے زیادہ اڑتالیس رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ اس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم مقررہ بیس اووروں میں آٹھ وکٹو کے نقصان پر ایک سو سترہ رن بنا سکی۔ اس طرح افغانستان نے یہ میچ چھ رن سے جیت لیا۔ نجیب اللہ زردان کا میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ویست انڈیز کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف اس تاریخی فتح سے افغان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا اندازہ ہوتا ہے اور مستقبل میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے ایک مضبوط ٹیم کی شکل میں سامنے آنے کی توقع ہے۔