Apr ۰۱, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اپنے استعفے کی خبروں کی تردید کی ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اپنے استعفے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے کوئی استعفا نہیں دیا ہے۔

پاکستانی میڈیا میں پی سی بی کے چیئرمین کے استعفے کی خبروں کے درمیان خود چیئرمین شہریارخان نے کہا ہے کہ ان کے استعفے کی باتیں افواہوں پر مبنی ہیں- انہوں نے کہا کہ اسپیشل کمیٹی کی رپورٹیں مل گئی ہیں جو کافی تفصیلی ہیں ان کا مطالعہ کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا-

واضح رہے کہ پاکستانی میڈیا میں یہ خبریں آ رہی تھیں کہ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے استعفا دے دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے ایشیا کپ اور ورلڈٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کاذمہ دار کپتان شاہد آفریدی، ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور بعض کھلاڑیوں کو قرار دیا ہے۔