Jul ۰۸, ۲۰۱۶ ۲۱:۲۷ Asia/Tehran
  • میلاس راونچ نے سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر کی پیش قدمی روک دی

عالمی ٹینس کے بے تاج بادشاہ کو میلاس راونچ کے ہاتھوں غیر یقینی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ومبلڈن میں ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد کینڈا کے میلاس راونچ نے ٹینس کے بے تاج بادشاہ عالمی نمبر تین سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر کی پیش قدمی روک دی۔

سیمی فائنل میں ایک سخت مقابلے کے بعد  وہ ٹائٹل سے ایک قدم دوررہ گئے ہیں۔

لندن میں سینٹر کورٹ پر کینڈا کے عالمی نمبرچھے میلاس راونچ سے سیمی فائنل میں پہلا سیٹ ہارنے کے بعد  سات بار کے چیمپئن راجر فیڈرر نے شاندار کھیل سے دوسرے اور تیسرے سیٹ میں کامیابی حاصل کی  لیکن  پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں راونچ نے ان کو مات دیدی۔

ان کا مقابلہ فائنل میں اینڈی مرے یا ٹامس برڈیچ سے ہوگا۔

ٹیگس