Mar ۲۲, ۲۰۲۶ ۲۰:۵۴ Asia/Tehran
  • خاتم الانبیا ہیڈکواٹر: ایرانی بجلی گھروں کو نقصان پہنچا تو علاقے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے نابود ہوجائیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہمارے بجلی گھروں کو نقصان پنہچایا گیا توعلاقے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے بنیادی ڈھانچے تباہ کردیئے جائيں گے۔

سحرنیوز/ایران:   اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے ترجمان کرنل ذوالفقاری نے خبردار کیا  ہے کہ اگر امریکا نے ایرانی  بجلی گھروں پر حملے کی دھمکی پر عمل کیا تو بلاتاخیر:
 1۔  آبنائے ہرمز پوری طرح بند ہوجائے گی اور جب تک ایران کے  تباہ ہونے والے بجلی گھروں کی تعمیر نہ  ہوجائے، بند رہے گی۔  
2۔صیہونی حکومت کے سبھی بجلی گھر، توانائی اور آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچوں پر وسیع پیمانے پر حملے کئے جائيں گے۔
3۔ علاقے کی وہ سبھی کمپنیاں تباہ کردی جائيں گی  جس میں امریکا کے حصص ہوں گے اور
4۔ امریکی اڈوں کے میزبان ملکوں کے بجلی گھر ہمارے جوابی حملوں کے قانونی ہدف میں تبدیل ہوجائیں گے۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس