ٹرمپ کو ایرانی صدر کا انتباہ: تمھاری دھمکیوں کا جواب میدان جنگ میں دیا جائے گا
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ٹرمپ کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ تمھاری دھمکیوں کا منھ توڑ جواب ہم میدان جنگ میں دیں گے
سحرنیوز/ایران: صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اتوار 22 مارچ کو سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ٹرمپ کی دھمکیوں پر اپنے ردعمل میں لکھا ہے کہ ایران کو نقشے سے مٹادینے کا وہم تاریخ ساز ملت ایران کے مقابلے میں لاچاری کی علامت ہے۔
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ دھمکی اور دہشت گردانہ حملے ایرانی عوام کا اتحاد ویک جہتی بڑھا دیتے ہیں۔
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے 48 گھنٹے کی مہلت کے اعلان پر کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو چھوڑ کر، سبھی ملکوں کے جہازوں کے لئے کھلی ہوئی ہے۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ٹرمپ کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ تمھاری دھمکیوں کا جواب ہم میدان جنگ میں دیں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel