Mar ۲۲, ۲۰۲۶ ۲۰:۴۱ Asia/Tehran
  • اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع میں ذرہ برابر ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیں گے،  ٹرمپ کی دھمکی پر نائب صدر کا ردعمل

  اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈکواٹرکے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت امریکا اورغاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں اورمراکز پر تباہ کن حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سحرنیوز/ایران:   ایران کے حیاتی اہمیت کے بنیادی ڈھانچوں پر حملے کی ٹرمپ کی دھمکی کے بعد نائب صدر نے کہا ہے کہ شہری تنصیبات پر حملہ، براہ راست عوام پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین نیزانسانی اصولوں کی آشکارا خلاف ورزی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع میں ذرہ برابر بھی ہچکچاہٹ سے کام نہیں لے گا۔
  نائب صدرمحمد رضا عارف نے ٹرمپ کی دھمکی  پر ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ کل رات اسی شخص نے جو ابھی کل تک ایرانی عوام کی طرفداری کا دم بھرتا تھا، اپنے عوام دشمن جرائم کا  سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، صراحت کے ساتھ دھمکی دی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں پر حملہ کرے گا اور اپنی اس دھمکی سے ثابت کردیا کہ  اس کی جارحیت کا براہ راست نشانہ ایرانی عوام ہیں۔ 
 ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ایران اپنے عوام کے دفاع میں ذرہ برابر بھی ہچکچاہٹ سے کام نہیں لے گا نتائج کی  ذمہ داری دھمکی دینے والے جارحین پر ہوگی۔ 
محمد رضا عارف نے اپنے پیغام میں یاد دہانی کرائی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جنگ شروع نہیں کی ہے لیکن یہ ہم طے کریں گے کہ جنگ کب اور کس طرح ختم ہو۔ 
 انھوں نےکہا ہے کہ ایران اپنے عوام کے ساتھ جارحین کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس