Jul ۱۸, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۶ Asia/Tehran
  • زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایران اور عراق کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے حج مشن کے سربراہ " علی قاضی عسکر" نے زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ایران اور عراق کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران کے دورے پر آئے روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی"جعفر الموسوی" نے پیر کے روز ہونے والی ملاقات میں کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے حج مشن کے سربراہ علی قاضی عسکر نے آستان مقدس حضرت امام حسین علیہ السلام کے درمیان باہمی تعاون میں فروغ کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔" علی قاضی عسکر" نے دونوں ملکوں کے متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون میں اضافے کو زائرین کے روز افزوں اطمینان اور رضا مندی کا باعث قرار دیا۔

اس موقع پر حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مطہر کے متولی " جعفر الموسوی" نے رہبر انقلاب اسلامی کے حج مشن اور حج و زیارت کے ادارے کی، عراق کے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کی قدردانی کی۔ اس موقع پر " علی قاضی عسکر" اور " جعفر الموسوی" نے دشمنوں کی ثقافتی یلغار اور سازشوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔

درایں اثنا ایرانی حج مشن کے سربراہ "علی قاضی عسکر" پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر " سردار محمد یوسف" کی دعوت پر منگل کے روز پاکستان جا رہے ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد حج کے سلسلے میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو بیان کرنا ہے۔ ایرانی حج مشن کے سربراہ عالم اسلام کو درپیش مسائل کے علاوہ تہران اور اسلام آباد کے دوجانبہ تعلقات کے بارے میں بھی پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ اسلام آباد میں دو روزہ قیام کے دوران "علی قاضی عسکر" علما، سیاسی و مذہبی شخصیات اوراسکالرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 

ٹیگس