Jul ۲۸, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
  • گراس اسکینگ کے عالمی مقابلوں کے تیسرے روز جرمنی اور آسٹریا کو برتری

گراس اسکینگ کے عالمی مقابلوں کے تیسرے روز جرمنی کے مارسل نیپ اور آسٹریا کی ڈینیلا کروکل نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

تہران کے پر فضا نواحی علاقے دیزین میں گراس اسکینگ کے عالمی کپ کے تیسرے دن مردوں کے مقابلوں میں جرمنی کے مارسل نیپ نے پہلی، اٹلی کے ڈیوڈ ساوین نے دوسری اور ایران کے نوید مقدید نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

خواتین کے مقابلوں میں آسٹریا کی ڈینیلا کروکل پہلے نمبر پر رہیں جبکہ جاپان کی مارینو مائداگ اوراٹلی کی وچیارا میلسا سی نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹیم کے لحاظ سے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جہموریہ چیک ، آسٹریا اور جرمنی بالتربیت پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ تہران کے پر فضا نواحی علاقے دیزین میں ہونے والے گراس اسکینگ کے عالمی مقابلے انتیس جولائی تک جاری رہیں گے۔

ٹیگس